چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق پی سی بی کا اہم بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی۔ برطانوی اخبار نےخبر دی ہے بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ پاکستان سے باہر ہو گا جس پر پی سی بی نے دوٹوک پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی سی بی نے کہا […]
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی۔
برطانوی اخبار نےخبر دی ہے بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ پاکستان سے باہر ہو گا جس پر پی سی بی نے دوٹوک پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں پی سی بی نے کہا کہ فائنل سمیت تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد پر ہمارا واضح مؤقف ہے ایسی کوئی تجویز زیرِغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سےباہر ہو۔
پی سی بی نے واضح کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی کےلیے اسٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟