بھائی کے دوست سے شادی کی، رابعہ کلثوم

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھائی کے دوست سے شادی کی۔ اداکارہ رابعہ کلثوم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت اور اس دوران نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ آپ کے شوہر شادی […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھائی کے دوست سے شادی کی۔

اداکارہ رابعہ کلثوم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت اور اس دوران نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کے شوہر شادی سے قبل آپ کے بھائی کے دوست بھی تھے؟

رابعہ کلثوم نے کہا کہ جی، دل والے دلہنیا لے جائیں گے والی پوری کہانی ہے، بھائی کے دوست اور میں ایک کامن فرینڈ کی شادی میں ملے تھے ہماری دوستی ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد میرے اسے بھائی کی شادی ہوئی، دوستی کا مقصد بالکل بھی یہ نہیں تھا ان کی دوستی بھائی سے پہلے کی تھی، ہم ملے نہیں ایک دوسرے کو دیکھا ہی نہیں تھا تو پھر مقصد کیسے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی تھی پھر میں نے کہا کہ رشتہ بھیجو مجھے چکر نہیں چلانا ہے۔

رابعہ کلثوم نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کو فون کیا اور بتایا تھا کہ رشتہ بھیجنا چاہتا ہوں، بڑے والے بھائی نے اعتراض کیا تھا لیکن باقی جو دو بھائی تھے تو وہ راضی تھے اور کہنے لگے کہ رشتہ بھیجا ہے تو اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ریحان کی انکوائری فوری ہوگئی تھی بھائی فیضان شیخ نے ان کے آفس میں پتا کیا تھا۔

رابعہ کلثوم ٹیلی ویژن کی نامور سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اور فیضان شیخ کی بہن ہیں، اداکارہ ماہم عامر ان کی بھابھی ہیں، انہوں نے 2018 میں گلوکار ریحان ناظم سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2021 میں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow