بچوں کا کھانے سے نہ رکنا بعد کی زندگی میں مشکل کا سبب قرار

لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ چھوٹے بچے جو کھانے کو دیکھ کر یا اس کی خوشبو آنے پر خود کو روک نہیں پاتے ان کے نوجوانی میں کھانے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن اور ایریسمس یونیورسٹی روٹرڈیم میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو ... Read more

 0  4
بچوں کا کھانے سے نہ رکنا بعد کی زندگی میں مشکل کا سبب قرار

لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ چھوٹے بچے جو کھانے کو دیکھ کر یا اس کی خوشبو آنے پر خود کو روک نہیں پاتے ان کے نوجوانی میں کھانے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے ہوجاتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن اور ایریسمس یونیورسٹی روٹرڈیم میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ چار یا پانچ سال کے وہ بچے جن کو کھانے کی طلب زیادہ تھی ان کے ایک دہائی بعد کم وقت میں زیادہ کھانے کے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے تھے۔

اس کے برعکس وہ بچے جو اپنے کھانے میں وقفہ رکھتے تھے اور ان کو بھرے پیٹ کا احساس جلد ہوجاتا تھا اور ان کے بڑی عمر میں کھانے کی بے قابو طلب یا ایموشنل ایٹنگ (جذبات سے نمٹنے کے لیے کھانے کا استعمال کرنا) کے امکانات کم تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ خطرات جینیاتی تھی، لیکن غذا کا صحت مند ماحول اور والدین کی نگرانی میں کھانے کے لائحہ عمل کی ترتیب امکانات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں محققین نے ابتدائی بچپنے میں بھوک کی خصوصیات کے کردار اور اس کے سبب ہونے والے کھانے کے مسائل کے ساتھ تعلق دیکھا۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے برطانیہ اور نیدرلینڈز میں 3670 بچوں کے والدین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا جن میں بچوں کے کھانے سے لطف اندوز ہونے، کھانے سے اجتناب کرنے ، کھاتے وقت رفتار اور جذبات میں زیادہ کھانا کھانے جیسے عوامل شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow