جگر کے مریضوں کے لیے کون سی غذائیں مفید ہیں؟

جگر ہمارے جسم کا ایک اہم عضو ہے جو جسم میں بہت سے افعال کا ذمہ دار ہے، جگر کی بیماریاں ان کی وجوہات، علامات اور شدت میں بڑے پیمانے پر مختلف ہو سکتی ہیں۔ جگر کی بیماریوں اور حالات کی مختلف اقسام ہیں۔ یہ بیماری خاندانوں (جینیاتی) میں چل سکتی ہے، بہت سے عوامل […]

 0  1
جگر کے مریضوں کے لیے کون سی غذائیں مفید ہیں؟

جگر ہمارے جسم کا ایک اہم عضو ہے جو جسم میں بہت سے افعال کا ذمہ دار ہے، جگر کی بیماریاں ان کی وجوہات، علامات اور شدت میں بڑے پیمانے پر مختلف ہو سکتی ہیں۔

جگر کی بیماریوں اور حالات کی مختلف اقسام ہیں۔ یہ بیماری خاندانوں (جینیاتی) میں چل سکتی ہے، بہت سے عوامل جگر کی خرابی کا سبب بنتے ہیں۔

مختلف عادات یا وقت گزرنے کے ساتھ جگر کو مختلف امراض کا سامنا ہوسکتا ہے اور وائرسز جیسے ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ اپنے جگر کو مختلف بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل صحت مند غذاؤں کا استعمال کریں اور نقصان دہ کھانوں سے گریز کریں۔

چربی سے بھرپور غذائیں

جنک یا فاسٹ فوڈ چربی سے بھرپور خوراک ہے جو جگر کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے انتہائی تباہ کن انتخاب ثابت ہوتی ہے۔ ایسی غذا کو اکثر کھانا جگر کے لیے اپنا کام کرنا مشکل ترین بنا دیتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ جگر میں ورم ہوسکتا ہے جو جگر کے زخم وغیرہ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ تو فاسٹ فوڈ کا کم از کم استعمال جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

پانی کی کمی جسم میں مختلف مسائل کا باعث بنتی ہے جن میں جگر کے افعال بھی شامل ہیں۔ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی کا استعمال جگر کی صفائی کے عمل کو بہتر بناتا ہے جو اسے امراض سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

اجناس کا استعمال

چینی، سفید آٹے اور پراسیس فوڈ کا استعمال کم کریں اور سبزیوں، پھلوں اور اجناس کو ان کی جگہ ترجیح دیں جو موٹاپے ، ذیابیطس سمیت مختلف امراض سے تحفظ تو دیتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ جگر کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

اپنی پلیٹ کو سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک یا ساگ وغیرہ سے جتنا بھریں گے، اتنا ہی جگر کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ یہ سبزیاں قدرتی طور پر جگر کی صفائی میں مدد دیتی ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

جنک فوڈ کا استعمال کم اور اومیگا تھری ایسڈز سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال جگر کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے، جنک فوڈ میں موجود چربی جگر پر جم جاتی ہے جو سوجن اور دیگر عوارض کا باعث بنتی ہے جبکہ جسم کے لیے مناسب چربی اس سوجن کے خلاف جدوجہد کرتی ہے۔

چپس اور بیکری کی چیزیں

اگر تو آپ کو چپس اور بیک ہونے والے اسنیکس پسند ہیں تو یہ جان لیں کہ وہ چینی، نمک اور چربی سے بھرپور ہوتے ہیں، جن کے نقصانات آپ اوپر پڑھ ہی چکے ہیں، اگر بے وقت بھوک لگی ہے تو پھل اس کا زیادہ بہتر متبادل ہیں۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow