’بچنا اے حسینوں‘ میں کام کیا لیکن فلم سے کردار غائب کردیا گیا؛ کترینہ کیف
2008 کی کامیاب فلم میں دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا کے ساتھ میری سلیکشن بھی ہوگئی تھی، کترینہ کیف ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی 2008 کی بلاک بسٹر فلم ‘بچنا اے حسینوں’ میں کاسٹ ہونے اور پھر فلم سے غائب ہونے کی کہانی سنا دی۔ بھارتی ... Read more
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی 2008 کی بلاک بسٹر فلم ‘بچنا اے حسینوں’ میں کاسٹ ہونے اور پھر فلم سے غائب ہونے کی کہانی سنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رنبیر کپور کی فلم ‘بچنا اے حسینوں’ میں دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا کے ساتھ میں چوتھا کردار تھی۔
رنبیر کپور ان لڑکیوں سے محبت کے دعوے کرتا تھا اور فلم اسی کہانی کے گرد گھومتی تھی۔ مجھے یہ کہانی پسند آئی تھی اور آڈیشن کے بعد میری سلیکشن بھی چوتھی لڑکی کردار کے طور پر ہوگئی۔
تاہم کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم میں سے میرا کردار کاٹ دیا گیا تھا تاکہ رنبیر کپور کو فلم میں زیادہ نمایاں کیا جاسکے۔ اس وجہ سے میں بچنا اے حسینوں میں کام کرنے کے باوجود فلم کا حصہ نہیں بن سکی۔
خیال رہے کہ بچنا اے حسینوں کے ہدایت کار اور پروڈیوسر سدھارتھ آنند تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟