بل گیٹس پتنگ اڑانے کے شوق میں دیوار چین جا پہنچے! تصاویر وائرل

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کسی زمانے میں پتنگ اڑانے کے شوقین بھی رہے اور شوق کی تکمیل کے لیے دیوار چین تک جا پہنچے۔ بل گیٹس نے اپنے ماضی (جوانی) کی دو تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر کے بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا ہے جس میں وہ […]

 0  6
بل گیٹس پتنگ اڑانے کے شوق میں دیوار چین جا پہنچے! تصاویر وائرل

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کسی زمانے میں پتنگ اڑانے کے شوقین بھی رہے اور شوق کی تکمیل کے لیے دیوار چین تک جا پہنچے۔

بل گیٹس نے اپنے ماضی (جوانی) کی دو تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر کے بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا ہے جس میں وہ دیوار چین پر پتنگ اڑائے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دیوارِ چین پر گزارے گئے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ، ’میں 1995 میں گزرے ان خوش گوار لمحات کو یاد کر رہا ہوں جب میں نے چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑائی تھی‘۔

انہوں نے اس لمحےکو یادگار اور خوشگوار قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ، ’آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

سیاہ شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس نوجوان بل گیٹس کی ان حسین یادوں پر مبنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی فوری توجہ حاصل کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

لاکھوں کی تعداد میں صارفین اسے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ رائے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow