بلوچسستان میں پی ایس ایل میچز کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ کام کرینگے، محسن نقوی
وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں پی ایس ایل میچز کرانے کیلئے بلوچستان حکومت کیساتھ کام کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پرمیٹنگ کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب کوئٹہ اور بلوچستان نظرانداز نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ […]
وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں پی ایس ایل میچز کرانے کیلئے بلوچستان حکومت کیساتھ کام کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پرمیٹنگ کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب کوئٹہ اور بلوچستان نظرانداز نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان سے پی ایس ایل کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان چاہتے ہیں کہ صوبے میں کرکٹ بحال ہو۔ فیصلہ کیا ہے کہ یہاں کے گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس لگائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محسن نقوی سے امن و امان کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
سرفرازبگٹی نے کہا کہ محسن نقوی کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے کرکٹ بحالی کا وعدہ کیا ہے، بلوچستان میں بھی کرکٹ سے محبت کرنیوالے لوگ ہیں، 3 ماہ کے اندر اسٹیڈیم میں لائٹس لگ جائیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟