بسمل: ’بھیڑ نہیں ہوں میں شیرنی ہوں‘
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی۔ ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز، سعد قریشی، سویرا ندیم، شاہین خان شامل ہیں۔ بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی۔
ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز، سعد قریشی، سویرا ندیم، شاہین خان شامل ہیں۔
بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی ہے اور اس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے۔
ٹیزر میں والدہ شاہین شاہ، حریم فاروق سے کہتی ہیں کہ جیسے غریب پیدا ہوتا ہے ویسے ہی امیر پیدا ہوتا ہے کوئی بنتا نہیں ہے اور اگر غلطی سے کوئی امیر بن بھی جائے تو ساری زندگی اسے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑتا ہے بالکل اسی طرح سے جیسے شیروں کے غول میں بھیڑ گھس جائے۔‘
والدہ کو جواب دیتے ہوئے حریم کہتی ہیں کہ ’بھیڑ نہیں ہوں میں شیرنی ہوں، کوئی بندہ مارے گا ناں حملہ کردوں گی۔‘
یوٹیوب پر ٹیزز کے ریلیز ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ حریم فاروق اس سے قبل متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟