’برفی‘ میں کام کرنے کے بعد الیانا ڈی کروز کو فلموں کی آفرز ملنا کم کیوں ہوئیں؟
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ فلم برفی میں کام کرنے کے بعد انھیں فلموں کی آفرز ملنا انتہائی کم ہوگئی تھیں۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی الیانا نے بتایا کہ بالی وڈ فلم ’برفی‘ میں کام کرنے کے بعد جنوبی بھارت کی […]
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ فلم برفی میں کام کرنے کے بعد انھیں فلموں کی آفرز ملنا انتہائی کم ہوگئی تھیں۔
ساؤتھ فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی الیانا نے بتایا کہ بالی وڈ فلم ’برفی‘ میں کام کرنے کے بعد جنوبی بھارت کی انڈسٹری سے انھیں موویز کی آفر آنا بالکل کم ہوگئی تھی اور ایسا غلط فہمی کی بنا پر ہوا تھا۔
الیانا نے کہا کہ ایک عجیب و غریب غلط فہمی پھیل گئی تھی کہ میں ساؤتھ انڈسٹری کی فلمیں کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
فلم برفی کے لیے ہاں کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ نہیں تھا کہ میں ہندی فلم انڈسٹری میں شفٹ ہونا چاہتی ہوں، مجھے واقعی برفی کی کہانی پسند آئی تھی۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک غیر معمولی فلم ہے اور میں نے اس سے قبل اس طرح کا کردار نہیں کیا تھا۔
الیانا نے کہا کہ مجھے لگا کہ اس طرح کی کوئی چیز دوبارہ میرے کیریئر میں نہیں آئے گی اس لیے میں نے سوچا کہ اس فلم کو ترک کرنا بیوقوفی ہوگی۔
جنوبی فلم انڈسٹری کے ردعمل پر الیانا کا کہنا تھا کہ جب میں نے فلم برفی سائن کی تو یہ عجیب غلط فہمی پھیل گئی کہ میں اب بالی ووڈ میں جا رہی ہیں اور ساؤتھ کی فلمیں کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ اس کے بعد مجھے پیشکش کم ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ برفی 2012 میں ریلیز ہونے والی ایک رومانٹک کامیڈی فلم تھی جسے انوراگ باسو نے تحریری کیا اور ہدایت کاری کی تھی۔ فلم میں رنبیر کپور، پریانکا چوپڑا کے ساتھ الیانا نے ہندی فلم میں ڈیبیو کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟