برفیلی سڑک پر نوجوان نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل
بھارت میں برفیلی سڑک پرنوجوان نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں رواں ہفتے سیزن کی پہلی برف باری ہوئی جہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوا کر جشن منایا۔ بہت سے لوگوں کو کاروں میں […]
بھارت میں برفیلی سڑک پرنوجوان نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں رواں ہفتے سیزن کی پہلی برف باری ہوئی جہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوا کر جشن منایا۔
بہت سے لوگوں کو کاروں میں پہاڑی اسٹیشن پر جانے کے خوفناک تجربات بھی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اٹل ٹنل کے قریب برف سے دھکی سڑکوں پر گاڑیاں بے قابو ہوئیں جو منالی کو لاہول سپتی وادی سے جوڑتی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جب حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ویڈیو میں مہندر تھر کو برفیلی سڑک پر گاڑی کے ساتھ پھسلتے ہوئے دیکھا گیا جیسے ہی ڈرائیور کو خطرے کا احساس ہوا تو اس نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی۔
وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مناسب احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’موسم سرما کے ٹائر استعمال کریں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ اسٹیئرنگ وہیل کو وہ سمت دیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ برف میں بریک دبانے کے بجائے انجن کی بریک لگانی چاہیے تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟