بدہضمی، تیزابیت کی یہ دوا استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

کراچی میں امراض معدہ (بدہضمی، تیزابیت ) کی معروف جعلی دواکی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈریپ نے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کراچی نے رائزک 40 ایم جی کے 2 سیمپلز سینٹرل ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے، سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دوا کے سیمپلز جعلی […]

 0  4
بدہضمی، تیزابیت کی یہ دوا استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

کراچی میں امراض معدہ (بدہضمی، تیزابیت ) کی معروف جعلی دواکی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈریپ نے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کراچی نے رائزک 40 ایم جی کے 2 سیمپلز سینٹرل ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے، سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دوا کے سیمپلز جعلی قرار دے دیئے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی دوا کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ السر، تیزابیت، بدہضمی کی دوا کا ایک بیج 059 پی اے 5 جعلی ہے۔

ڈریپ نے جاری کردہ الرٹ میں کہا کہ رائزک 40 ایم جی انجکشن جعلی سالٹ سے تیار کیا گیا ہے، اس جعلی دوا کے پیکٹ پر معروف فارما کمپنی کی تفصیلات درج ہیں جبکہ ملٹی نیشنل گیٹس فارما اس انجکشن کے بیج کی تیاری اور سپلائی سے انکاری ہے۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا کہ جعلی ادویات میں نقصان دہ مضر زرات شامل ہوسکتے ہیں، اس لیے فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس میں اضافہ کریں اور مارکیٹ میں دستیاب جعلی دوائیں ضبط کریں۔

ڈریپ کی جانب سے جاری الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیمسٹ، فارمیسیز جعلی رائزک انجکشن کی فروخت روکیں، فارمیسیز جعلی رائزک انجکشن کے اسٹاک پر ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow