چڑچڑے پن کا امراض قلب سے کیا تعلق ہے؟

معاشرے میں ایسے افراد اکثر نظر آتے ہیں جو بھوک یا کسی بھی وجہ سے چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں اور معمولی باتوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسے افراد کیلئے محققین کا کہنا ہے کہ بدمزاج اور ہر وقت فکر میں مبتلا رہنے والے افراد کے دل کی صحت خراب ہونے […]

 0  2
چڑچڑے پن کا امراض قلب سے کیا تعلق ہے؟

معاشرے میں ایسے افراد اکثر نظر آتے ہیں جو بھوک یا کسی بھی وجہ سے چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں اور معمولی باتوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

ایسے افراد کیلئے محققین کا کہنا ہے کہ بدمزاج اور ہر وقت فکر میں مبتلا رہنے والے افراد کے دل کی صحت خراب ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

برطانیہ میں کوئن میری یونیورسٹی کی زیر نگرانی تحقیقاتی ٹیم نے ذہنی صحت اور قلبی کارکردگی کے درمیان تعلق جاننے کے لیے 36 ہزار 309 افراد کے دل کے اسکین کا معائنہ کیا۔

تحقیق کے نتائج سے یہ اخذ کیا گیا کہ بے چینی اور چڑچڑے پن جیسی علامات دل کی عمر بڑھنے کے ابتدائی اشاروں سے تعلق رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ذہنی صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار افراد کو مستقبل میں دل کے مسائل کم کرنے کی کوشش سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

نیوروٹیسزم نامی خصوصیات (جن میں غیر مستحکم مزاج، ضرورت سے زیادہ فکر، بے چینی، چڑچڑا پن اور اداسی شامل ہیں) کو شخصیت پر مبنی سوالنامے کا استعمال کرتے ہوئے پرکھا گیا۔

تحقیق میں نیوروٹیسزم شخصی خصوصیات کے رجحان کا چھوٹے اور خراب کارکردگی والے وینٹریکلز، شدید مایوکارڈیل فائبروسس اور شدید آرٹریل اسٹفنیس (رگوں کا اکڑ جانا) سے تعلق دیکھا گیا۔

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونےو الی تحقیق میں ٹیم کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ذہنی صحت اور قلبی صحت کے درمیان تعلق کو واضح کرتے ہیں اور عام لوگوں میں ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لائحہ عمل کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow