بدبودار فلیٹ سے پولیس کو 3 سالہ بچی کس حالت میں ملی؟

پولیس کو ایک غلیظ فلیٹ سے تین سالہ بچی ملی جس کی حالت انتہائی خراب اور اسے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں پولیس کو فیئربورن، اوہائیو کے ایک رہائشی بلاک میں اطلاع دے کر بلایا گیا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو کو گندگی سے […]

 0  1
بدبودار فلیٹ سے پولیس کو 3 سالہ بچی کس حالت میں ملی؟

پولیس کو ایک غلیظ فلیٹ سے تین سالہ بچی ملی جس کی حالت انتہائی خراب اور اسے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں پولیس کو فیئربورن، اوہائیو کے ایک رہائشی بلاک میں اطلاع دے کر بلایا گیا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو کو گندگی سے بھرے فلیٹ کے اندر ایک بھوکی بچی ملی۔ تین سالہ بچی کو سانس لینے میں بھی کافی مشکلات تھیں۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ افسران جب فلیٹ میں داخل ہوئے تو وہاں بڑی تعداد میں کاکروچ موجود تھے جبکہ ہر طرف کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا تھا۔

ایک افسر نے جب تلاشی کے دوران مختلف کمروں کو دیکھا تو اسے ٹارچ کی روشنی میں ایک کمرے میں بچی نظر آئی جبکہ اس کے پاس گیند بھی موجود تھی۔

چھوٹی بچی بے حس و حرکت پڑی تھی جبکہ اس کا وزن صرف 16 پاؤنڈ کے قریب تھا جبکہ قریب ہی ایک گدا پڑا تھا جو کھٹملوں سے بھرا ہوا تھا۔

بچی کی 25 سالہ ماں ربیعہ نادرہ پر افسران نے بچی کو خطرے میں ڈالنے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہاں مختلف کیڑے دیواروں، فرشوں اور بستروں پر رینگتے ہوئے دیکھے گئے۔

اس کے علاوہ ریفریجریٹر اور فریزر کے اندر مردہ کیڑے اور خراب کھانا بھی موجود تھا۔ پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بچی کی ماں کو مبلغ 500,000 ڈالر کے بانڈ جمع کرانے کا کہا گیا ہے جبکہ اس کے ٹرائل کے لیے دماغی صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس سارجنٹ ناتھن پینروڈ کے مطابق خوش قسمتی سے بچی خیریت سے ہے اور غذائی قلت کا شکار ہونے والے چھوٹی بچی پہلے سے بہتر ہونے لگی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow