ببیتا پھوگٹ کا عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے متعلق بڑا انکشاف
ہدایتکار نتیش تیواڑی کی 2016 کی بلاک بسٹر ریسلنگ فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا، تاہم اس فلم میں ببیتا پھوگٹ نے شہرت حاصل کی تھی جس میں عامر خان نے ان کی کہانی بیان کی ہے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سابق بھارتی پہلوان ببیتا […]
ہدایتکار نتیش تیواڑی کی 2016 کی بلاک بسٹر ریسلنگ فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا، تاہم اس فلم میں ببیتا پھوگٹ نے شہرت حاصل کی تھی جس میں عامر خان نے ان کی کہانی بیان کی ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سابق بھارتی پہلوان ببیتا پھوگٹ نے بتایا کہ کس طرح یہ فلم بنائی گئی تھی اور ان کی زندگی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے تھے۔
ببیتا نے بتایا کہ چندی گڑھ کے ایک صحافی نے میرے متعلق ایک آرٹیکل لکھا جس کے بعد نتیش تیواری کی ٹیم ڈاکیومینٹری کے ارادے سے ہم تک پہنچی تھی۔
ببیتا نے کہا کہ 2010 میں ڈائریکٹر خود ہی ہمارے گھر آئے تھے اور انہوں نے ہم سے بات کی، اس وقت انہوں نے ہم سے کہا تھا کہ وہ ہماری زندگی پر ایک ڈاکیومینٹری بنائیں گے، لیکن ہماری کہانی لکھنے کے بعد انہوں نے فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
ببیتا پھوگٹ نے مزید کہا کہ ’’نتیش تیواری نے پہلے ہماری کہانی لکھی تھی، تب انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ فلم کیلئے کسے کاسٹ کریں گے، میرا پورا خاندان جذباتی تھا۔ جب میں نے فلم دیکھی تھی تو مجھے لگا کہ میں اپنے بچپن میں چلی گئی ہوں میں فلم میں اپنی کہانی دیکھنے کے بعد بہت زیادہ جذباتی ہوگئی تھی۔
ببیتا پھوگٹ نے کہا کہ مجھے بہت تھوڑی رقم کی پیشکش کی گئی تھی ساتھ ہی انہوں نے فلم کی کہانی لکھنے کے بعد میرا نام ہٹانے کی بات کی تھی، فلم میکر فلم میں میرے کردار کا نام تبدیل کرنا چاہتے تھے۔
ببیتا پھوگٹ نے کہا کہ انہوں نے عامر خان کے شو ستیہ میں وجیتے میں آنے سے پہلے پوری کہانی ہمارے خاندان کے ساتھ شیئر کی تھی، اس کے بعد ہی عامر خان کی ٹیم نے ہمیں بلا کر کہا تھا کہ وہ کہانی میں ہمارے کرداروں کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت کی سابق ریسلر نے مزید کہا کہ فلم میکرز نے اسکرپٹ لکھنے سے پہلے ہی ہماری فیس کا فیصلہ کر لیا تھا جو فلم کی مکمل کمائی کا ایک فیصد بھی نہیں تھا۔
34 سالہ سابق بھارتی پروفیشنل ریسلر ببیتا پھوگٹ اب بھارتی ریاست ہریانہ سے سیاستداں بن چکی ہیں، یہ بھی خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار عامر خان کی فلم دنگل نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر2000 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی لیکن ببیتا کو اپنی کہانی بیچنے پر ایک کروڑ روپے ملے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟