بالی وڈ فلموں میں مرد اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاضہ کیوں دیا جاتا ہے؟ کریتی سینون

اداکارہ کریتی سینون نے فلموں میں مرد اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاضہ دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی وجہ پوچھ لی. بھارتی فلمی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کریتی کا کہنا تھا کہ مرد اداکاروں اور خواتین اداکاروں کے درمیان ادائیگی کا فرق کافی زیادہ ہے اور ایسا کیوں ہے مجھے […]

 0  4

اداکارہ کریتی سینون نے فلموں میں مرد اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاضہ دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی وجہ پوچھ لی.

بھارتی فلمی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کریتی کا کہنا تھا کہ مرد اداکاروں اور خواتین اداکاروں کے درمیان ادائیگی کا فرق کافی زیادہ ہے اور ایسا کیوں ہے مجھے فی الحال اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ایسا ہورہا ہے، کبھی کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ اس شخص نے 10 سالوں میں صرف ہٹ فلمیں ہی دی ہیں، پھر اسے 10 گنا معاوضہ کیوں مل رہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ادائیگی کے اس فرق کے حوالے سے پروڈیوسر جواز پیش کرتے ہیں۔ کئی بار پروڈیوسر کہتے ہیں کہ ایسا ریکوری کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ فلم کی ریکوری ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ حقوق کے ساتھ ہوتی ہے جو فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاید ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ پلیٹ فارم پر مرد کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلمیں عورت کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلموں کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہی فرق کی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کرتی سینون کی فلم کریو ریلیز ہوئی ہے جس میں خواتین کو مرکزی کردار میں پیش کیا گیا ہے۔

راجیش کرشنا کی کامیڈی فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور اور تبو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ فلم نے باکس آفس پر بہترین کمائی کرتے ہوئے 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سمیٹی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow