بالوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کیلئے یہ ایک کام لازمی کریں

بالوں کی بہتر نشونما اور ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے سر میں تیل کی مالش لازمی کرنی چاہیے لیکن اس کیلئے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کون سا تیل بالوں کیلیے مفید اور بے ضرر ہے۔ اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکاراؤں […]

 0  4
بالوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کیلئے یہ ایک کام لازمی کریں

بالوں کی بہتر نشونما اور ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے سر میں تیل کی مالش لازمی کرنی چاہیے لیکن اس کیلئے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کون سا تیل بالوں کیلیے مفید اور بے ضرر ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکاراؤں نے اپنے تجربات پیش کیے اور ناظرین کو اپنے بالوں کی خوبصورتی کے راز سے بھی آگاہ کیا۔

پروگرام میں سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات، اداکارہ مہر النسا اور اداکارہ نازش جہانگیر بھی موجود تھیں، جنہوں نے بتایا کہ بالوں میں تیل لگانے کے درست طریقہ کار اور یہ کہ ہم تیل لگاتے ہوئے ایسی کون کون سے غلطیاں کر جاتے ہیں جو کہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بتایا کہ ضروری نہیں بالوں میں تیل روزانہ لگایا جائے لیکن ہفتے میں دو بار لازمی لگانا چاہیے، اور اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی پوروں کی مدد سے کھوپرے کے تیل کی کچھ دیر تک اچھی طرح مالش کریں تاکہ یہ کھوپڑی کی کھال میں جذب ہوجائے۔

بہترین نتائج کے لیے تین منٹ تک بالوں کی جڑوں میں کھوپرے کے تیل کی مالش کریں، اب اپنے سر کو شاور کیپ یا کسی کپڑے سے ڈھک لیں تاکہ اس پر دو سے تین گھنٹے ہوا اور پانی نہ پڑنے دیں یہ ضروری نہیں کہ تیل ساری رات لگا کر رکھا جائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow