بابر علی نے اپنی محبت کی کہانی سنا دی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے اپنی محبت کی کہانی سنادی۔ اداکار بابر علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہوا تو لنگڑا گھوڑا کہا […]

 0  2
بابر علی نے اپنی محبت کی کہانی سنا دی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے اپنی محبت کی کہانی سنادی۔

اداکار بابر علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہوا تو لنگڑا گھوڑا کہا گیا، اس وقت میری شادی ہونے والی تھی لیکن میرے سسرال، اہلیہ اور گھر والوں نے بہت ساتھ دیا۔

بابر علی نے بتایا کہ اہلیہ فیملی سے نہیں تھی، میں نے محبت کی شادی کی، جسے چاہا اللہ نے مجھے عطا کردیا، وہ میری زندگی اور میرے تین بچوں کی والدہ ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کی اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

اداکار نے کہا کہ میں اپنی بہن کو چیک اپ کے لیے کلینک لے کر گیا تھا، بہن اندر گئیں اور وہ اپنے دادا کو لے کر باہر آرہی تھیں، اس دن میں نے پہلی بار کسی کو فالو کیا جبکہ لوگ مجھے فالو کرتے تھے۔

بابر علی نے گفتگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بہن کو اندر سے بلایا اور گاڑی تیز چلانے لگا، بہن پوچھنے لگیں تو بتایا کہ اس گاڑی کو فالو کرنا ہے پھر اگلے دن اپنی بہن اور ہونے والے بہنوئی کی فیملی کو رشتے کے لیے بھیجا تھا لیکن انکار کردیا گیا تھا۔

 اداکار نے کہا کہ رشتہ پکا کرنے کے لیے دو سے ڈھائی سال کوشش کرتا رہا پھر والد صاحب گئے تو رشتہ طے ہوگیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow