بابر اعظم کی سنچری، زلمی کا یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف
لاہور: پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور اسلام […]
لاہور: پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان بابر اعظم نے 111 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
صائم ایوب 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث 2 رنز پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے، حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پال واکر 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رومین پاول 8 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور زلمی نے چار میچز میں سے 2 جیتے دو میں ناکامی ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر بابر اعظم کی پشاور کا چوتھا نمبر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ کی ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں 21 بار مدمقابل آئیں اور زلمی 11 بار کامیاب رہے۔
پلیئنگ الیون
آپ کا ردعمل کیا ہے؟