بابا صدیقی کے قتل کے لئے ملزمان کو کتنی رقم ملی تھی؟ اہم انکشاف
بھارتی سیاستدان اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کرنے والے ملزمان کے حوالے سے انکشافات ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل میں 3ملزمان شامل تھے، پولیس نے 2 کوگرفتار کرلیا ہے، قتل میں ملوث ایک ملزم کو ہریانہ اور دوسرے کو یو پی […]
بھارتی سیاستدان اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کرنے والے ملزمان کے حوالے سے انکشافات ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل میں 3ملزمان شامل تھے، پولیس نے 2 کوگرفتار کرلیا ہے، قتل میں ملوث ایک ملزم کو ہریانہ اور دوسرے کو یو پی سے حراست میں لیا گیا، جب کہ تیسرا ملزم تاحال فرار ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر کو قتل کرنے کے لئے حملہ آوروں نے پہلے سے ہی پلاننگ کر رکھی تھی، جبکہ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ان کی ریکی کی جارہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کے تینوں ملزمان کو فائرنگ سے چند روز قبل اپنے ہتھیار ایک کورئیر کے ذریعے موصول ہوئے تھے، جبکہ ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے رقم ادا کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں تین نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بیٹے کے آفس سے باہر نکلے تھے۔
حملہ آوروں نے ان پر چھ گولیاں چلائیں جن میں سے تین گولیاں نشانے پر لگیں۔
بابا صدیقی کی موت سے متعلق لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹرز کا اہم انکشاف
سابق وزیر کی موت کی خبر کے بعد بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور سنجے دت بھی لیلاوتی اسپتال پہنچ گئے تھے کیونکہ یہ سب آپس میں گہرے دوست تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟