اننیا پانڈے نے آریان خان کو بے نقاب کردیا
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن آزادی کے موضوع پر مبنی ہے۔
اننیا پانڈے نے اس فلم کی حال ہی میں پروموشنل ویڈیو کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ایک بار انکے دوست آریان خان نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کیا تھا کہ وہ انکی ذاتی ولاگز لیک کر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے فوٹو بوتھ پر اب بھی موجود ہے، جبکہ میرے ساتھ سوہانہ اور شنایا بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتی تھیں۔ ایک بار آریان نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر ہم نے اسکے لیے کام نہ کیا تو وہ انہیں لیک کردے گا۔
اس سے قبل معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی دلچسپ خواہش کا اظہار کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ”میں رنبیر کے پرائیویٹ اکاؤنٹ کو ہیک کرنا چاہتی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ کس کی اسٹاکنگ کر رہے ہیں۔”
اُنہوں نے کہا کہ مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔
انہوں نے اس دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق بھی گفتگو کی، جو انہوں نے اداکاری کے میدان میں آنے سے پہلے بنایا تھا۔
شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟
اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلے اپنے اکاؤنٹ پر فارغ وقت کے دوران پوسٹ کیا کرتی تھیں مگر اب اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں، اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟