’ایسا نہیں ہوتا کہ 150 کلو والے اور ریٹائر کھلاڑیوں کو ساتھ لے جائیں‘

سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف  نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ایسا نہیں کرتے کہ پکڑ دھکڑ کر ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس لے آئیں، […]

 0  2
’ایسا نہیں ہوتا کہ 150 کلو والے اور ریٹائر کھلاڑیوں کو ساتھ لے جائیں‘

سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف  نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ایسا نہیں کرتے کہ پکڑ دھکڑ کر ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس لے آئیں، یو اے ای کے کھلاڑی کو شامل کرلیں، 150 کلو کے ان فٹ کھلاڑی کو بھی ٹیم کا حصہ بنالیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں ساتھ لے گئے ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔

عبدالرؤف نے کہا کہ اگر ہمیں کسی بڑی ٹیم کو شکست دینی ہے تو سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کے لیے آپ کیا کریں گے قوم کے لیے کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے ، سارا کرکٹ سسٹم برباد کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان کرکٹر محمد نبی سے سیکھنا چاہیے جنہوں نے اپنی ٹیم کو آئی سی سی کے ٹاپ ایونٹس میں کوالیفائی کروایا اور بڑی ٹیموں کو شکست بھی دی۔

عبدالرؤف نے کہا کہ ہمارے پاس بیٹسمین، بولر، ہارڈ ہٹرز تک موجود نہیں ہیں اور کھلاڑیوں کو سپر ہیرو بنایا ہوا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow