کیا آپ نے کبھی کیلے کے پکوڑے کھائے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

کیلے کے پکوڑے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، اس ریسپی نے کیلا کھانے کے شوقین افراد کو غصہ دلا دیا۔ کیلا انسانی جسم کو توانائی بخشنے والا ایک بہترین پھل ہے لیکن اگر کیلے کو ڈیپ فرائی کر کے اس کے پکوڑے بنا کر کھائے جائیں تو کیسا ہوگا؟ یقیناً آپ […]

 0  5
کیا آپ نے کبھی کیلے کے پکوڑے کھائے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

کیلے کے پکوڑے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، اس ریسپی نے کیلا کھانے کے شوقین افراد کو غصہ دلا دیا۔

کیلا انسانی جسم کو توانائی بخشنے والا ایک بہترین پھل ہے لیکن اگر کیلے کو ڈیپ فرائی کر کے اس کے پکوڑے بنا کر کھائے جائیں تو کیسا ہوگا؟

یقیناً آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ایک مذاق ہے مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے کیلا کھانے کے شوقین افراد کو غصہ دلا دیا۔

آلو، پیاز اور مرچوں کے پکوڑے تو ہر کوئی کھاتا ہے مگر اب کیلے کے پکوڑے ڈیپ فرائی کر کے فروخت کیے جا رہے ہیں جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس ریسپی کو ’چیک چین بنانا‘ کا نام دیا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلے کے گچھے کو ایک کڑاہی میں ڈالاکر فرائی کیا جاتا پھر کیلے کا چھلکا اتار کر دوبارہ ڈیپ فرائی کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صحت بخش ریسپی ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، ویڈیو کو ڈھائی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow