’ایسا لڑکا ہی چاہیے تھا جس کی آنکھوں میں ماں اور بہن کی محبت نظر آئے‘

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ ایسا لڑکا ہی چاہیے تھا جس کی آنکھوں میں ماں اور بہن کی محبت نظر آئے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شوہر موجی بسر کے جذباتی ہونے پر ان کی تعریف کررہی […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ ایسا لڑکا ہی چاہیے تھا جس کی آنکھوں میں ماں اور بہن کی محبت نظر آئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شوہر موجی بسر کے جذباتی ہونے پر ان کی تعریف کررہی ہیں۔

دراصل مدیحہ امام نے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں شادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں ان کے بیان نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ میں یہ سوچتی تھی کہ مجھے کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی ہے اور میں کہتی تھی کہ مجھے ایسا لڑکا چاہیے جو اپنی بہن کے بارے میں جب بات کرے تو اس کی آنکھوں میں نظر آئے وہ کتنی محبت کرتا ہے۔

مدیحہ امام نے کہا کہ وہ کتنی اپنی ماں سے محبت کرتا ہے اور وہ موجی بسر ہی ہیں۔

واضح رہے کہ تقریب میں اداکارہ کے شوہر موجی بسر جذباتی ہوگئے تھے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ ’شوہر موجی بسر سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں 2015-16 میں بالی ووڈ فلم کرنے گئی تھی، اور وہاں میرے اب کے شوہر پروڈکشن ٹیم میں انٹرن تھے‘۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’ وہ مجھے بہت پیارے اور محنتی لگے، اور مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سخت محنت کرتے ہیں، میں نے اپنی والدہ کو موجی کے بارے میں بتایا کہ میں اسے بہت پسند کرتی ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ جب اگلے دن میں سیٹ پر گئی اور میں نے پوچھا کہ موجی کہاں ہے تو مجھے سیٹ پر موجود لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہے، بس پھر میں نے سوچا کہ سب ختم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن ہم پھر  بھی اچھے دوست تھے، پھر تقریباً 2 سال کے بعد انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، انہیں ایک پوڈ کاسٹ میں میری مدد کی ضرورت تھی، تو میں نے بھی ایک مددگار دوست ہونے کے ناطے انہیں تمام تفصیلات بھیجیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجی بسر سے وہ چار سال بڑی ہیں، اور 9 ماہ ساتھ رہنے کے بعد ان کے شوہر نے پہلی بار پرپوز کیا، پھر ہمارے والدین نے دبئی میں ملاقات کی اور ہمارے اپنوں کی دستیابی کے مطابق ہم نے اپنی شادی کی تاریخ رکھ لی۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow