ایئر کولر کے قریب بیٹھنے پر جھگڑا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا
بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب باراتی ایئرکولر کے قریب بیٹھنے پر لڑ پڑے۔ دولہے چندر جیسوال کا تعلق سکندر پور تھانے کے […]
بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب باراتی ایئرکولر کے قریب بیٹھنے پر لڑ پڑے۔
دولہے چندر جیسوال کا تعلق سکندر پور تھانے کے علاقے مصطفیٰ آباد سے تھا۔
دولہے نے کہا کہ خاندان نے بغیر کسی جہیز کے صرف دلہن کی خوبیوں کی بنیاد پر شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم شادی میں ایئرکولر کے قریب بیٹھنے پر مہمانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جب دلہن کے پاس جھگڑے کی اطلاع پہنچی تو اس نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔
دولہے اور اس کے گھر والوں کی جانب سے دلہن والوں کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن دلہن اپنے بیان پر قائم رہی۔
باراتیوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا تو پولیس کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔
پولیس افسر پرشانت چوہدری نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کی گئی تاہم معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟