اگر اسی پوزیشن پر کھیلنا ہے تو بہتر ہے دھونی مزید نہ کھیلیں، ہربھجن سنگھ برہم

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو دھونی کا نمبر 9 پوزیشن پر کھیلنا ایک آنکھ نہ بھایا، انھیں مزید نہ کھیلنے کا مشورہ دے ڈالا۔ دھونی کے پرانے ساتھی اور ان کی کپتانی میں کھیلنے والے آف اسپنر نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھونی ٹیم میں فیصلہ ساز ہیں اور نمبر […]

 0  3
اگر اسی پوزیشن پر کھیلنا ہے تو بہتر ہے دھونی مزید نہ کھیلیں، ہربھجن سنگھ برہم

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو دھونی کا نمبر 9 پوزیشن پر کھیلنا ایک آنکھ نہ بھایا، انھیں مزید نہ کھیلنے کا مشورہ دے ڈالا۔

دھونی کے پرانے ساتھی اور ان کی کپتانی میں کھیلنے والے آف اسپنر نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھونی ٹیم میں فیصلہ ساز ہیں اور نمبر 9 پر بلے بازی مناسب نہیں، یہاں تک کہ وہ بولنگ آل راؤنڈر شردل ٹھاکر کے بھی بعد کھیلنے کے لیے آئے۔

انھوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی اگر 9 نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو انھیں نہیں کھیلنا چاہیے۔ اس سے بہتر ہے کہ کسی فاسٹ بولر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے۔ دھونی فیصلہ ساز ہیں اور انھوں نے بلے بازی کے لیے نہ آکر اپنی ٹیم کو مایوس کیا ہے۔

ہربھجن کا کہنا تھا کہ شردل ٹھاکر کبھی بھی دھونی کی طرح شاٹس نہیں مار سکتے اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دھونی نے یہ غلطی کیوں کی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ دھونی کی اجازت کے بغیر ٹیم میں کچھ نہیں ہوتا اور میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ ان کی تنزلی کا یہ فیصلہ کسی اور نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 مئی کو پنجاب کنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں مہندر سنگھ دھونی نمبر 9 پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تھے اور پہلی ہی بال پر گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے تھے، آئی پی ایل کے اس سیزن میں پہلی بار انھیں کسی بولر نے آؤٹ کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow