آئی فون 16 موبائل فونز کی دنیا میں کیا انقلاب لانے آ رہا ہے؟

ایپل کے نئے آنے والے آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے جس کو متوقع طور پر آئی فون 16 کہا جائے گا۔ نئے اور جدید فون استعمال کرنے کا شوق رکھنے والوں کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ آئی […]

 0  9
آئی فون 16 موبائل فونز کی دنیا میں کیا انقلاب لانے آ رہا ہے؟

ایپل کے نئے آنے والے آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے جس کو متوقع طور پر آئی فون 16 کہا جائے گا۔

نئے اور جدید فون استعمال کرنے کا شوق رکھنے والوں کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ آئی فون 16 رواں سال ماہ ستمبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 میں کیپچر بٹن کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے جو فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد کیلئے یقیناً خوشی اور اطمینان کا باعث ہوگا۔

اس نئے کیپچر بٹن کو موبائل فون کے دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے تحتنصب کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے تجربے کو کامیاب بنایا جاسکے۔

اس بٹن کی بدولت اب صارفین کو مکمل شاٹ لینے کے لیے اسکرین پر لگاتار ٹیپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف کیپچر بٹن کے ایک کلک کی مدد سے باآسانی تصاویر بنانے اور ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ ایپل اپنے موجودہ ’ایکشن بٹن‘کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے بھی کام کررہی ہے۔ یہ بٹن ڈیوائس کے بائیں کنارے پر والیوم کنٹرول کے اوپر نصب ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپچر بٹن کو آئی فون 16 کے کنارے پر پاور بٹن کے قریب اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ صارف کا کیمرا پر کنٹرول بہتر ہوسکے۔ اس کے علاوہ کیپچر بٹن کے ذریعے تصویر اور ویڈیو بنانے کے لیے فوکس اور زوم لیول کو ایڈجسٹ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow