آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سعود شکیل ٹاپ ٹین سے باہر
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی تنزلی ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق سعود شکیل جنوبی افریقا کے خلاف خراب کارکردگی کی بنا پر پانچ درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ […]
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق سعود شکیل جنوبی افریقا کے خلاف خراب کارکردگی کی بنا پر پانچ درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔
بابر اعظم کی جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی شاندار رہی، انہوں نے چار اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کیں، بابر پانچ درجے تقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
محمد رضوان کی رینکنگ میں بھی دو درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بیٹر رینکنگ میں بھارت کے رشبھ پنت 9ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، ہیروی بروک دوسرے، کین ولیمسن تیسرے اور یشسوی جیسوال چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز میں نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد نویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹاپ ٹوینٹی بولرز میں صرف پاکستان کے نعمان علی شامل ہیں، نسیم شاہ اور محمد عباس بالرتیب 24 اور 34ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
بولرز رینکنگ میں جسپریت بمراہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، پیٹ کمنز دوسرے اور کاگیسو ربادا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟