آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ کی حکمرانی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج بیٹنگ اور بولنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا انعام شاہین شاہ کو دوبارہ آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں نمبر ون بولر کی پوزیشن حاصل کر کے مل گیا۔ آئی سی […]

 0  0

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج بیٹنگ اور بولنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی پہلی پوزیشن پر ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا انعام شاہین شاہ کو دوبارہ آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں نمبر ون بولر کی پوزیشن حاصل کر کے مل گیا۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے جس میں شاہین شاہ کا نام سب سے اوپر ہے اور وہ ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بولر کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولرنے آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سر زمین پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین میچز میں 12.6 کی شاندار اوسط سے 8 وکٹیں اڑائیں۔

آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی بڑی چھلانگ لگائی اور 14 درجے ترقی پا کر کیریئر بیسٹ 13 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بولرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی دوسری اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بیٹرز میں روہت شرما دوسری، شبھمن گل تیسری اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ویڈیو: فوٹو شوٹ کے دوران رضوان اور بابر اعظم کی چھیڑ چھاڑ

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow