ویڈیو: فوٹو شوٹ کے دوران رضوان اور بابر اعظم کی چھیڑ چھاڑ
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل برسبین میں قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں کپتان محمد رضوان بابر اعظم کو تنگ کرتے رہے۔ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واش آؤٹ کرنے کا عزم لیے پاکستان ٹیم نے برسبین میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ مختصر […]
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل برسبین میں قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں کپتان محمد رضوان بابر اعظم کو تنگ کرتے رہے۔
آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واش آؤٹ کرنے کا عزم لیے پاکستان ٹیم نے برسبین میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
مختصر دورانیے کی کرکٹ میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
فوٹو شوٹ میں کھلاڑیوں کی تنہا مختلف پوز دیتے ہوئے تصاویر لی گئیں۔ اس دوران جب بابر اعظم فوٹو شوٹ کے لیے پہنچے تو کپتان محمد رضوان انہیں تنگ کرنے آ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم فوٹو شوٹ کے لیے جب پہنچے تو محمد رضوان شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ ان کے قریب کھڑے ہوگئے اور مزید نزدیک ہونے لگے، اس دوران بابر اعظم نے بھی مذاق میں ہاتھ مارنے کی کوشش کی جس کے بعد اور محمد رضوان ہنستے واپس چلے گئے۔
اس کے علاوہ نائب کپتان سلمان علی آغا، نسیم شاہ سمیت تمام کھلاڑیوں نے مختلف پوز دیتے ہوئے خوشگوار ماحول میں فوٹو شوٹ کرایا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا میچ برسبین میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
پاکستان سے جانے والے ٹی 20 اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی گزشتہ روز برسبین میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ تمام کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے۔
شاہینوں نے اب تک آسٹریلیا کیخلاف ان کے دیس میں کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیتا ہے، مگر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور کپتان محمد رضوان سیریز میں میزبان ٹیم کو واش آؤٹ کر کے نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟