اننت کی بارات: بالی ووڈ ستاروں نے ڈانس سے چار چاند لگا دیئے

بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگا دیئے۔ عالمی میڈیا کی سُرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر ہوگئی ہے، گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی […]

 0  4
اننت کی بارات: بالی ووڈ ستاروں نے ڈانس سے چار چاند لگا دیئے

بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگا دیئے۔

عالمی میڈیا کی سُرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر ہوگئی ہے، گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن پر لاکھوں کروڑوں ویوز بھی آرہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو اننت امبانی کی بارات کی بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننت امبانی کی بارات بھی روایتی انداز میں گئی لیکن فرق صرف اتنا تھا کہ اس بارات میں ڈانس کرنے والے لوگ عام نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹارز تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اننت امبانی کی بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جانس شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اس کے علاوہ اننت کی بارات میں رنویر سنگھ، اداکارہ ارجن کپور، بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا، کھلاڑی ایشان کشن، مہیندر سنگھ دھونی کو بھی خوب جھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہے جس میں سے ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

ایک ویڈیو میں بالی ووڈ خانز یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بھی ہے دونوں نے مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ ڈانس کیا ساتھ ہی نیتا امبانی نے خان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بھی ڈانس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by YPB (@yourpoookieboo)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow