اننت امبانی کی شادی میں ’راہا کپور‘ توجہ کا مرکز بن گئی

ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور نے توجہ حاصل کرلی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی راہا کو گود میں اٹھائے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس […]

 0  3

ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور نے توجہ حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی راہا کو گود میں اٹھائے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ اور راہا آننت امبانی سے ملاقات کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ راہا کو گود میں اٹھائے ہال میں داخل ہو رہی ہیں، اس کے بعد آننت امبانی نے راہا کے گال کو ہاتھ لگاتے ہوئے پیار کیا اور مسکرانے لگے۔

جبکہ ایک اور ویڈیو میں راہا کپور کو اپنے والد رنبیر کپور کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جسے ہی وہ کسی سے ملاقات کرتے ہیں تو قریب میں موجود ابھیشیک بچن راہا کو پیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا ، تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پری ویڈینگ پارٹی میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم  کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow