اننت امبانی کی شادی: شاہ رخ، عامر، سلمان خان نے رقص کرنیکا ناقابل یقین معاوضہ لیا!

شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے اننت امبانی ک شادی میں ایک ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیا اس حوالے سے حیرت انگیز تفصلات سامنے آگئیں۔ اس بار عامر خان نے بھی اسٹیج پر اپنے ہم عصر اداکاروں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ اننت کی شادی کی تقریبات میں اسٹیج […]

 0  3
اننت امبانی کی شادی: شاہ رخ، عامر، سلمان خان نے رقص کرنیکا ناقابل یقین معاوضہ لیا!

شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے اننت امبانی ک شادی میں ایک ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیا اس حوالے سے حیرت انگیز تفصلات سامنے آگئیں۔

اس بار عامر خان نے بھی اسٹیج پر اپنے ہم عصر اداکاروں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ اننت کی شادی کی تقریبات میں اسٹیج پر رنگ جمایا۔ عام طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ نجی شادیوں میں پرفار نہیں کرتے اس لیے یہ جان کر شاید آپ حیران رہ جائیں کہ انھوں نے اور باقی دونوں خانز نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔

کنگ خان، بالی وڈ کے بھائی جان اور عامر خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا اسٹیج پر ساتھ دیکھنے کے شائقین اکثر متمنی رہتے ہیں۔ یہ کام اننت امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں کردکھایا۔

تینوں خانز کا ایک ساتھ رقص دیکھنے کے بعد ہی ان کے معاوضے لینے کے بارے جیں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ انھوں نے امبانی فیملی سے اپنی پرفارمنس کے عوض کتنی خطیر رقم وصول کی ہے۔

تاہم امبانی خاندان کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے اسٹیج پر خصوصی طور پر رقص کرنے کا ایک روپیہ تک نہیں لیا۔

وہاں موجود لوگوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ، عامر اور سلمان کا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقیریبات میں رقص کرنے کا پروگرام اچانک وہیں بنا اور تینوں خانز نے اپنی پرفارمن سے ڈالی۔

عامر کے علاوہ شاہ رخ اور سلمان نے بھی وہاں رقص کرنے کے لیے مکیش امبانی سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔

قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں بالی وڈ ستاروں کے لیے شایان شان انتظامات کیے تھے اور ان کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، اس لیے یہ بہت یہ بہت عجیب سی اور شرم کی بات ہوتی کہ کوئی میزبان سے پیسے کا تقاضہ کرتا۔

ذرائع نے کہا کہ تینوں خانز نے شادی میں رقص کے لیے کسی رقم کا تقاضہ نہیں کیا نہ ہی انھیں کوئی پیسے ادا کیے گئے۔ رقص کے لیے معاوضہ لینے کے حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد اور افواہ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow