انسٹا گرام صارفین کیلئے دو نئے فیچر متعارف

میٹا نے انسٹا گرام پر صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بڑی مشکل آسان کردی، اب صارفین کو لوگوں کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے نجات مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے 2 فیچرز کو زیادہ بہتر بنا کر متعارف کرایا ہے […]

 0  3
انسٹا گرام صارفین کیلئے دو نئے فیچر متعارف

میٹا نے انسٹا گرام پر صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بڑی مشکل آسان کردی، اب صارفین کو لوگوں کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے نجات مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے 2 فیچرز کو زیادہ بہتر بنا کر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ایپ میں نوجوانوں کو دیگر افراد کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس اقدام کے تحت لمٹ اور رسٹرکٹ فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نوجوانون کو ایسے لوگوں سے بچایا جائے جو ان سے توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔

insta

انسٹا گرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لمٹ کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد وہ صرف ان افراد کے کمنٹس، ڈائریکٹ میسجز، ٹیگز اور مینشنز دیکھ سکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں گے۔

دیگر فالوورز بھی ان پوسٹس پر بات کر سکیں گے مگر ان کے کمنٹس اور میسجز دیگر افراد کو نظر نہیں آئیں گے۔ اس طرح کا فیچر 2021 میں کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔

اسی طرح رسٹرکٹ فیچر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف افراد کو خود کو ٹیگ یا مینشن کرنے سے روک سکیں گے۔

امریکا کی درجنوں ریاستوں کی جانب سے بھی 2023 میں میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow