یوٹیوب پر موسیقی اپلوڈ کرنے والوں کیلیے بڑی خبر
ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے ان صارفین کیلئے جو میوزک سننے اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے خواہشمند ہیں ان کیلئے کاپی رائٹس سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف کرادیا گیا ہے۔ یوٹیوب انتطامیہ کے بیان کے مطابق اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک […]
ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے ان صارفین کیلئے جو میوزک سننے اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے خواہشمند ہیں ان کیلئے کاپی رائٹس سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف کرادیا گیا ہے۔
یوٹیوب انتطامیہ کے بیان کے مطابق اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت صارف جیسے ہی ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائے گا، اسے ایک نیا فیچر ’اراس سانگ ٹول‘ نظر آئے گا۔ صارف کے کلک کرتے ہی اے آئی ٹول ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کردے گا۔
یعنی اگر کسی بھی صارف نے اپنی ویڈیو میں کوئی کاپی رائٹس کی میوزک شامل کی ہے لیکن وہ اس میوزک سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتا تو مذکورہ آپشن کے ذریعے ان کی ویڈیو سے میوزک ہذف ہوجائے گا۔
یوٹیوب انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اے آئی ٹول سو فیصد درست کام نہیں کرتا، بعض اوقات یہ کاپی رائٹس کی حامل موسیقی کو بھی شناخت نہیں کرپاتا، اس لیے مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل پہلے کی طرح کاپی رائٹس اشوز بھی مد نظر رکھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟