"امید ہے ہم جلد پاکستان آئیں گے”، ویرات کوہلی کی ویڈیو کال وائرل
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ہونے والی ایک ویڈیو کال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹر سے پاکستان سے متعلق گفتگو […]
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ہونے والی ایک ویڈیو کال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹر سے پاکستان سے متعلق گفتگو بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کال میں ویرات کوہلی پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہتے سنائی دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ پاکستان میں کھیلنے کے حوالے بھی کافی پرجوش نظر آئے اور امید ظاہر کی کہ ہم جلد پاکستان آئیں گے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ اب سب لوگ پاکستان آنا شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ ہم (بھارتی کرکٹ ٹیم) بھی جلد پاکستان آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا جس میں ٹاپ رینک 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال بھارتی ٹیم کی اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ سال پاکستان نے ایشیا کپ کی بھی میزبانی کی تھی تاہم بھارتی حکومت اور بورڈ کے ہٹ دھرم رویے کے باعث یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا گیا تھا اور بھارتی ٹیم نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟