امیتابھ کے بعد اگر کسی کو بے پناہ عزت ملتی ہے تو وہ میں ہوں! کنگنا کا دعویٰ
بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے پھر سے دعویٰ کیا ہے کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کسی کو بے پناہ عزت ملتی ہے تو وہ میں ہوں۔ لوک سبھا کےالیکشن میں ایم پی بننے کے بعد ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ عرصے پہلے کہا تھا […]
بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے پھر سے دعویٰ کیا ہے کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کسی کو بے پناہ عزت ملتی ہے تو وہ میں ہوں۔
لوک سبھا کےالیکشن میں ایم پی بننے کے بعد ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ عرصے پہلے کہا تھا کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کسی کو بے پناہ عزت ملتی ہے تو وہ میں ہوں، تو میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں۔
کنگنا نے پوڈ کاسٹ میں واضح کیا کہ سیاست میں وہ اس وجہ سے نہیں آئیں کہ 2020 ریاست کی حکمران جماعت شیو سینا کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ان کے گھر کا ایک حصہ منہدم کردیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی نیا کرنے کا خیال اس لیے پیدا نہیں ہوا کہ اس کے پیچھے کوئی تلخی تھی کیوں کہ منفیت انسان کو ختم کر دیتا ہے۔
انھوں نے 2020 میں جب میرا گھر گرایا گیا تو مہاراشٹر میں بہت سے لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا، اور ہر کسی نے کہا کہ میں بہت باہمت ہوں۔
خیال رہے کہ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت کو ایک لیڈی کانسٹیبل نے تھپڑ مار دیا تھا، جس کے بعد خاتون سیکیورٹی اہلکار کو معطل کرکے ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تاہم اس واقعے پر فلم انڈسٹری کی جانب سے کنگنا کی کوئی خاص حمایت سامنے نہیں آئی تھی جس پر اداکارہ نے انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔
اداکارہ نے اسٹوری میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈیئر، آپ سب یا تو جشن منارہے ہیں یا پھر ایئرپورٹ پر مجھ پر ہونے والے حملے پر بالکل خاموش ہیں۔
دوسری جانب بھارتی گلوکار ویشال دادلانی نے بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کو مدد کی پیشکش کی تھی۔
ویشال نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن میں سیکیورٹی اہلکار کے غصے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔ اگر اس کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے کوئی دوسری ملازمت مل جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟