اسکوبا ڈائیور کے سامنے اچانک وہیل شارک آگئی، ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ میں وہیل شارک اچانک اسکوبا ڈائیور کے سامنے آگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں وہیل شارک کے ساتھ اسکوبا ڈائیور کی تیراکی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔ وائرل ہوگ […]

 0  2
اسکوبا ڈائیور کے سامنے اچانک وہیل شارک آگئی، ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ میں وہیل شارک اچانک اسکوبا ڈائیور کے سامنے آگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں وہیل شارک کے ساتھ اسکوبا ڈائیور کی تیراکی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

وائرل ہوگ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل شارک اسکوبا ڈائیور کے قریب پہنچتی ہے اور اس کے ساتھ کافی دیر تک رہتی ہے۔

بعدازاں اسکوبا ڈائیور نے وہیل شارک کو آہستہ سے دھکیل دیا اور وہاں سے دور چلا گیا۔

وائرل ہوگ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسے دن فلمایا گیا تھا جب وہیل شارک لوگوں سے بالکل نہیں ڈرتی تھی اور تیراکی کرکے اسکوبا ڈائیور کے قریب آتی تھی شاید اس کے سوٹ کے رنگ کی وجہ سے ایسا ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ وہیل شارک پرامن فطرت کے لیے جانی جاتی ہیں اور خوراک کی تلاش میں لمبا سفر طے کرتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow