اسپین میں ایک دن کی تاریخی تباہ کن بارش : 64 افراد ہلاک
والنسیا : اسپین میں ہونے والی تاریخ کی تباہ کن موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، 8گھنٹوں کے دوران 64 افراد ہلاک جبکہ کئی علاقے زیر آب آگئے، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے مشرقی علاقے والنسیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد کم از […]
والنسیا : اسپین میں ہونے والی تاریخ کی تباہ کن موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، 8گھنٹوں کے دوران 64 افراد ہلاک جبکہ کئی علاقے زیر آب آگئے، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے مشرقی علاقے والنسیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد کم از کم 64 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ اسپین کی تاریخ میں تین دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن سیلاب ہے۔
منگل کے دن ہونے والی صرف ایک دن کی موسلادھار بارش نے تباہی مچادی جس سے سڑکیں اور قصبے پانی میں ڈوب گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
میڈیا پر دکھائی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکنوں نے کس طرح اندھیرے میں سیلاب کے پانی کو نکالنے کے لیے ڈنگیوں کا استعمال کیا اور کئی لوگوں کی جانوں کو بچایا۔
لوگوں کو سیلاب سے بچانے اور ان کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے سبب کچھ علاقوں تک پہنچنا ناممکن ہوگیا ہے۔
پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک شہری نے روئٹرز کو بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی جان بچائی اور وہاں موجود لوگوں نے اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوری رات گزاری، بارش کے دوران ایک بڑا اور اونچا ریلا آیا اور سب کچھ بہا کر لے گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟