اروشی روٹیلا کی سالگرہ پر سونے کا کیک، ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر کروڑوں روپے مالیت کا سونے کا کیک کاٹ کر سب کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ (بھارتی 3 کروڑ روپے) لاگت کا سونے سے بنا کیک کاٹا، جس کی تصاویر اور […]

 0  4
اروشی روٹیلا کی سالگرہ پر سونے کا کیک، ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر کروڑوں روپے مالیت کا سونے کا کیک کاٹ کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ (بھارتی 3 کروڑ روپے) لاگت کا سونے سے بنا کیک کاٹا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی 30 ویں سالگرہ پر 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹ رہی ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کی سالگرہ کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیار کیے گئے خصوصی کیک پر دلچسپ تبصرے کیے تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اروشی روٹیلا سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیک کو کھانا ہے یا رکھنا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنی فضول خرچی سے بہتر تھا کسی کی مدد کردی جاتی۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow