فلم ’گجنی‘ کیلیے ڈائریکٹر کی پہلی پسند عامر خان نہیں تو پھر کون تھے؟

ممبئی: بالی وڈ اداکار پردیپ راوت نے بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ میں ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کی پہلی پسند عامر خان کے بجائے سلمان خان ہونے کا انکشاف کر دیا۔ پردیپ راوت نے 2008 میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’گجنی‘ میں عامر خان کے دشمن کا کردار ادا کیا تھا اور یہ تامل […]

 0  3
فلم ’گجنی‘ کیلیے ڈائریکٹر کی پہلی پسند عامر خان نہیں تو پھر کون تھے؟

ممبئی: بالی وڈ اداکار پردیپ راوت نے بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ میں ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کی پہلی پسند عامر خان کے بجائے سلمان خان ہونے کا انکشاف کر دیا۔

پردیپ راوت نے 2008 میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’گجنی‘ میں عامر خان کے دشمن کا کردار ادا کیا تھا اور یہ تامل فلم کا ریمیک ہونے کے باوجود بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

حالیہ انٹرویو میں پردیپ راوت نے انکشاف کیا کہ اے آر مروگاداس فلم میں مرکزی کردار کیلیے عامر خان کے بجائے سلمان خان کو کاسٹ کرنے کے خواہش مند تھے۔

پردیپ راوت نے بتایا کہ اے آر مروگاداس اکثر کہا کرتے تھے کہ مجھے تامل فلم کا ہندی ریمیک بنانا ہے جس کیلیے سلمان خان کو کاسٹ کرنا چاہتا ہوں۔

’میں نے سوچا کہ سلمان خان تو تنک مزاج ہے اور اے آر مروگاداس تو انگریزی زبان سمجھتے ہیں اور نہ ہی ہندی میں بات کر سکتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں عامر خان اس کردار کیلیے بالکل ٹھیک رہیں گے کیونکہ وہ بہت خوش مزاج ہیں اور ہر کسی کی عزت کرتے ہیں۔‘

بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ میں نے پچھلے 25 سالوں میں عامر خان کو کسی کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی انہوں نے گندی زبان استعمال کی۔

پردیپ راوت نے کہا کہ عامر خان بہت شریف لیکن چالان اور ہوشیار انسان ہیں، چھ ماہ کی جدوجہد کے باوجود انہوں نے فلم دیکھی اور فوری طور پر اس کا حصہ بننے پر راضی بھی ہوگئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow