ارشد ندیم والدہ سے مل کر آبدیدہ، آئندہ بھی ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹنے کا عزم

اولمپک گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم میاں چنوں کے گاؤں چک نمبر ایک میں اپنی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اس موقع پر وہ اپنی والدہ سے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم جو گزشتہ شب وطن واپس پہنچے تھے ایک پرہجوم […]

 0  7

اولمپک گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم میاں چنوں کے گاؤں چک نمبر ایک میں اپنی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اس موقع پر وہ اپنی والدہ سے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم جو گزشتہ شب وطن واپس پہنچے تھے ایک پرہجوم قافلے کے ساتھ میاں چنوں کے گاؤں چک نمبر ایک میں اپنی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جہاں وہ والدہ سے گلے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ اس موقع پر ان کی ماں بھی بیٹے کا ماتھا چومتی اور دعائیں دیتی رہیں۔

ارشد ندیم کا لاہور سے میاں چنوں تک درجنوں مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا اور پوری قوم ان کے لیے دیدہ ودل فراش کیے رہی۔

مختلف مقامات پر استقبال اور گھر پہنچنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں شاندار استقبال پر حکومت، پوری قوم اور میاں چنوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنا پیار دینے پر سب کا شکریہ۔ اس اعزاز کے ساتھ اپنے شہر اور گھر پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

ارشد ندیم نے آئندہ بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ایونٹس میں مزید محنت کروں گا اور مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔

قومی ہیرو نے کہا کہ نیرج چوپڑا دوست اور بھائیوں کی طرح ہے، جس نے جتنی محنت کی، اللہ تعالیٰ نے اسے اس کا پھل دیا۔ اللہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے اور آگے بھی ورلڈ ریکارڈ بناؤں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow