پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟
پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ میلہ 17 دن آج ختم ہو جائے گا اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی خاتون ایتھلیٹ کریں گی۔ پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگی۔ اس رنگا رنگ اختتامی تقریب میں گیمز میں شریک ہر ملک کے ایتھلیٹس اپنے اپنے ملک کی […]
پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ میلہ 17 دن آج ختم ہو جائے گا اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی خاتون ایتھلیٹ کریں گی۔
پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگی۔ اس رنگا رنگ اختتامی تقریب میں گیمز میں شریک ہر ملک کے ایتھلیٹس اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جب کہ پاکستان کی جانب سے ایتھلیٹ فائقہ ریاض نمائندگی کریں گی۔
پاکستان کی جانب سے رواں پیرس اولمپکس میں سات ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔ ان میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت 6 ایتھلیٹس وطن واپس آ چکے ہیں جب کہ فائقہ ریاض جنہوں نے 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا تھا، سبز ہلالی پرچم اٹھائیں گی۔
اختتامی تقریب میں چیف ڈی مشن محمد شفیق اور چیف میڈیکل آفیسر میثاق رضوی بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں دنیا کے 82 ممالک نے شرکت کی۔ پاکستانی کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے اولمپک کی تاریخ کا 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے بڑی تھرو کی اور پاکستان کو پہلا انفرادی حیثیت میں گولڈ میڈل جتوایا۔
ارشد ندیم کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی استقبال کی اور اب وہ اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟