اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپسی کے بعد قافلے کی صورت اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے ہیں۔ پیرس اولمپکس میں اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑنے والے جیولن تھروو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا اور پاکستان کی 77 […]
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپسی کے بعد قافلے کی صورت اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گئے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑنے والے جیولن تھروو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا اور پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز پایا۔
ارشد ندیم قافلے کی صورت میں اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچے تو گھنٹوں سے ان کی آمد کے منتظر ہزاروں شہریوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔
قومی ہیرو کی اپنے شہر آمد پر مشرقی بائی پاس پر شاندار آتشبازی کی گئی۔ لوگوں نے پھول نچھاور کیے، جب کہ ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پرجوش نوجوانوں نے خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے۔ میاں چنوں:ارشدندیم کی آمدپرمشرقی بائی پاس پرشاندار آتش بازی
ارشدندیم نے گاڑی سےنکل کرہاتھ ہلاکرشہریوں کےخیرمقدم کا جواب دیا جب کہ گولڈ میڈلسٹ کی آنکھیں لوگوں می والہانہ محبت دیکھ کر خوشی سے نم ہو گئیں۔
میاں چنوں میں ارشد ندیم کو ان کے استاد کے ڈیرے پر استقبالیہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں چک 101 جائیں گے۔
واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔
پیرس میں جاری کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ آج ختم ہو جائے گا
آپ کا ردعمل کیا ہے؟