ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا سے پہلے کس اداکارہ کے زلفوں کے اسیر تھے؟
کیا آپ جاتنے ہیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا سے قبل ایک اور بالی ووڈ حسینہ کے زلفوں کے اسیر تھے لیکن اداکارہ نے انہیں فرینڈ زون کردیا تھا۔ فلم ’عشق زادے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپور جو گزشتہ چند […]
کیا آپ جاتنے ہیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا سے قبل ایک اور بالی ووڈ حسینہ کے زلفوں کے اسیر تھے لیکن اداکارہ نے انہیں فرینڈ زون کردیا تھا۔
فلم ’عشق زادے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپور جو گزشتہ چند سالوں سے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ افیئر کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن دونوں کا رشتی 7 سال کے بعد ٹوٹ گیا ہے پر کی آپ جانتے ہیں ماضی میں ارجن اداکارہ انوشکا شرما پر دل ہار بیٹھے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور کو ملائیکہ سے پہلے اداکارہ انوشکا شرما سے محبت ہوگئی تھی لیکن انوشکا شرما نے ارجن کو محبوب بنانے کے بجائے دوست بنالیا تھا۔
لیکن فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی پروموشن کے دوران جب رنبیر کپور نے انہیں یہ بات بتائی تھی تو انوشکا شرما یہ سن کر حیران رہ گئیں تھی، رنبیر کپور نے بتایا کہ مجھے پتا ہے کہ کسی کو دوستی دوستی میں انوشکا شرما س محبت ہوگئی تھی لیکن انوشکا شرما نے اس کو کہا کہ نہیں ایسا کچھ ممکن نہیں ہم بس اچھے دوست ہی ہیں۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ’ انوشکا فرینڈ زون کرنے میں ماہر ہے اور میں یہ بتانا چاہوں گا کہ جس کو انوشکا شرما سے محبت ہوئی اس کا بھی سر نیم کپور ہے۔
علاوہ ازیں ارجن کپور اور ورون دھون نے بھارتی فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں کرن جوہر نے ارجن کپور سے سوال کیا کہ ’وہ دیپیکا، انوشکا اور کترینہ میں سے کس کو مارنا چاہیں گے، کس کے ساتھ گھومنا پسند کرینگے اور کس اداکارہ کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے‘؟
اس سوال کے جواب میں ارجن کپور نے کہا کہ ’میں شادی انوشکا شرما سے کرنا چاہوں گا‘،جس پر ساتھ بیٹھے ورون دھون نے کہاکہ تم ہمیشہ سے انوشکا شرما سے ہی شادی کرنا چاہتے ہو‘۔
ورون اور رنبیر کپور کی مختلف شوز میں کی گئیں یہ باتیں ارجن کے دل میں انوشکا شرما کیلئے چھپی محبت کو سب پر آشکار کرگئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟