’ارباز سے شادی کے بعد محسوس ہوا کہ۔۔۔‘، ملائکہ اروڑا نے اہم بات بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک بار پھر سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے شادی اور طلاق پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے حالیہ انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ وہ 25 سالہ کی عمر میں ارباز خان سے شادی […]

 0  6
’ارباز سے شادی کے بعد محسوس ہوا کہ۔۔۔‘، ملائکہ اروڑا نے اہم بات بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک بار پھر سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے شادی اور طلاق پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے حالیہ انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ وہ 25 سالہ کی عمر میں ارباز خان سے شادی کرنے پر کیسے راضی ہوئی تھیں؟

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں ایسی فیملی میں پیدا ہوئی جہاں مجھے ہر چیز کی آزادی میسر ہے، کیریئر سمیت شادی کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا اور اس کیلیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

متعلقہ: کوئی شادی کی پیشکش کرے گا تو فوراً کر لوں گی، ملائکہ اروڑا

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ میں تو 22 سے 23 سال کی عمر میں ارباز سے شادی کرنا چاہتی تھی، مجھ پر دباؤ نہیں تھا بلکہ میں اُس وقت سمجھتی تھی کہ ارباز ہی بہترین انتخاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ارباز خان سے شادی کے بعد محسوس ہوا کہ میں زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتی تھی۔

علیحدگی کے بارے میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ جب میں نے ارباز خان سے طلاق کا فیصلہ کیا تو یہ نہیں جانتی تھی کہ انڈسٹری میں اور بھی ایسی خواتین ہیں جو طلاق کے بعد زندگی جی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی طلاق کو بدنامی سمجھتا ہے لیکن میں چاہتی تھی کہ اپنے آس پاس کے کسی کو بھی خوش کرنے کیلیے مطمئن اور خوش رہوں۔

1998 میں ارباز نے ملائیکہ سے شادی کی تھی۔ یہ شادی تقریباً 19 سال تکی چلی اور 2017 میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی تھی۔ سابق بالی وڈ جوڑے کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔

بعد ازاں ملائیکہ اروڑا نے اپنے سے 12 برس چھوٹے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کیے جبکہ ارباز خان نے زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے اپنی طلاق کے چھ برس بعد میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کر لی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow