اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعامی رقم کااعلان
سلطان اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے والی قومی ہاکی ٹیم ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرنے قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ فیصل ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ہاکی […]
سلطان اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے والی قومی ہاکی ٹیم ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرنے قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ فیصل ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سالوں بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔
وزیرکھیل نے کہا کہ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، بہترین پرفارمنس پر پنجاب حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دی۔
مقررہ وقت تک فائنل میچ 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جاپان کی ٹیم نے چار گول اسکور کیے جبکہ قومی ہاکی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا جبکہ قومی ہاکی ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ آخری بار 2003 جرمنی کو ہرا کر جیتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟