ادیتی راؤ حیدری میں فلم انڈسٹری میں آمد سے اب تک کیا تبدیلیاں آئیں، حیرت انگیز تصاویر

بھارتی نیٹ فلکس سیریز ہیرامنڈی  میں بیبوجان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور بلاشبہ سال 2024 اداکارہ کے نام رہے گا۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں؟ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے 2006 میں ملیالم انڈسٹری سے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی، اداکارہ نے نہ […]

 0  3
ادیتی راؤ حیدری میں فلم انڈسٹری میں آمد سے اب تک کیا تبدیلیاں آئیں، حیرت انگیز تصاویر

بھارتی نیٹ فلکس سیریز ہیرامنڈی  میں بیبوجان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور بلاشبہ سال 2024 اداکارہ کے نام رہے گا۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں؟ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے 2006 میں ملیالم انڈسٹری سے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی، اداکارہ نے نہ صرف اپنے انداز میں ایک طویل سفر طے کرکے فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا بلکہ وقت کے ساتھ ان کی خوبصورتی نے بھی ایک سفر طے کیا۔

ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کی تصویروں کو اور حالیہ کو اگر دیکھا جائے تو ان میں زمین آسمان کا فرق ہے، اداکارہ کا ناصرف رنگ و روپ بلکہ خدو خال بھی واضح پہلے سے تبدیل  دیکھے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ادیتی راؤ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر مرڈر 3، پدماوت، سائیکو، باس، زمین، وزیر، داس دیو، خوبصورت، یہ سالی زندگی جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور اُنہیں انڈسٹری میں ایک واضح شہرت حاصل ہے۔

تاہم اب اداکارہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے نیٹ فلکس شو ’ہیرا منڈی‘ میں اپنی اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں، اس سیریز میں ان کی خوبصورتی کے آگے دوسری اداکاراؤں کی موجودگی ماند پڑ رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow