سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی: شرمین سیگل کا انکشاف
’ہیرا منڈی‘ میں زیب عالم کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں زیب عالم کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل […]
’ہیرا منڈی‘ میں زیب عالم کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں زیب عالم کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کی۔
نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی بھانجی اداکارہ شرمین سیگل سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ پہلی بار کس مشہور شخصیت سے ملاقات ہوئی؟
اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی ملاقات سلمان خان سے ہوئی اور اسی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے شادی کے لیے بھی پوچھا تھا۔
شرمین سیگل نے مزید بتایا کہ اُس وقت میں صرف 2 یا 3 برس کی تھی جب سلمان خان سے پہلی بار ملاقات ہوئی، اس وقت انہوں نے مذاق میں پوچھا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘، جس پر میں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھا ’نہیں‘۔
انہوں نے حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود بھی عالم زیب کے کردار کے لیے 1 سال تک آڈیشن دیے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟