ادیتی راؤ حیدری ’ہیرا منڈی‘ کی عالم زیب کے دفاع میں سامنے آگئیں

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ’عالم زیب‘ کا کردار نبھانے والی شرمین سیگل کے دفاع میں سامنے آگئیں۔ نیٹ فلکس پر ریلیز اس سیریز میں شرمین سیگل کو نہ صرف غیر متاثر کُن اداکاری کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے بلکہ انہیں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی […]

 0  3
ادیتی راؤ حیدری ’ہیرا منڈی‘ کی عالم زیب کے دفاع میں سامنے آگئیں

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ’عالم زیب‘ کا کردار نبھانے والی شرمین سیگل کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

نیٹ فلکس پر ریلیز اس سیریز میں شرمین سیگل کو نہ صرف غیر متاثر کُن اداکاری کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے بلکہ انہیں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے پر ’نیپوٹزم‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

ادیتی راؤ حیدری نے حالیہ انٹرویو میں اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خوفناک چیز ہے، میں جانتی ہوں کچھ لوگ سیریز کو پسند کر رہے ہیں اور کچھ نہیں لیکن ناپسندگی کے اظہار کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔

’بیبو جان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے کہا کہ یہ بہت معنیٰ خیز بات ہے، میرے نزدیک یہ مناسب نہیں ہے لہٰذا ایسا نہیں ہونا چاہیے، مجھے نہیں معلوم کہ اور کیا کہنا چاہیے لیکن مجھے اچھا محسوس نہیں ہو رہا۔

انوہں نے کہا کہ ہم سب کو اسے سمجھنا چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہیے۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ لوگ وہی کرتے ہیں جو انہین ٹھیک لگتا ہے، ہمیں اس کے اردگرد راستہ تلاش کرنا چاہیے ورنہ یہ واقعی بہت مشکل ہو جائے گا، جو بھی اس کا سامنا کر رہا ہے میں صرف یہ کہوں گی کہ مثبت سوچ رکھیں۔

’ہیرا منڈی‘ میں شرمین سیگل اور ادیتی راؤ حیدری کے علاوہ سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow