اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ
ممبئی میں بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 5 بجے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پانچ راؤنڈز […]
ممبئی میں بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 5 بجے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پانچ راؤنڈز فائر کیے، ایک گولی گھر کی پہلی منزل پر بھی لگی جس میں سلمان خان رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی گینگسٹر کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی تاہم اب یہ واقعہ ان کے گھر کے باہر پیش آیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟